How to check if Mutation is done? | کیسے پتہ چلائیں کہ زمین کا انتقال ہو گیا ؟

How to check if Mutation is done?
How to check if Mutation is done?
 

The process of mutation/Intqal of land involves (i) Entry of mutation by Patwari (2) Sanctioning of mutation by Revenue Officer usually Tehsildar.  If Mouza is computerized, the process of mutation is done in Arazi Record Centre and finally, the mutation is sanctioned by Assistant Director Land Record.

 

There are various types of mutations like (i) Mutation on the basis of Registered Deed (ii) Oral Sale Mutation (3) Oral Gift Mutation etc (iv) Mutation on the basis of inheritance  

 

If you visit Patwari for the process of mutation of any property and property enters the particular related to mutation and also allots a “Mutation Number” and also provide you with a copy of Mutation, wherein all the relevant detail of parties and property being sold or gifted whatever the may be, is mentioned, it does not mean that complete process of mutation has been done. It is just an initial process of a mutation whereby you are allotted just a mutation number and nothing more. The mutation will not be considered final until and unless, the mutation entered by Patwari is sanctioned by revenue officer / Tehsildar.

 

To check if mutation is sanctioned by Revenue Officer / Tehsildar/ Assistant Director Land Record, you can read the contents of mutation copy. If you find an order of Revenue Officer / Tehsildar/ Assistant Director Land Record on it saying that mutation has been sanctioned, you can say that mutation has been sanctioned and the process of mutation has been completed. But still, you have to verify the authenticity of mutation from the revenue department.

 

The wording of order of Revenue Officer/ Tehsildar/ Assistant Director Land Record may be different but intent of all such orders is the same. Following are the examples of order of Tehsildar/ Assistant Director Land Record, whereby mutation is sanctioned.

 

Example No.1

Order of Mutation passed on the basis of Registered Deed

 

واقعہ ہذا جلسہ عام پیش ہوا ۔ بروئے رجسٹری نمبر2245مورخہ16-07-2021 مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی خسرہ نمبر664 تعدادی6K-1Mکا2/121حصہ بقدر0K-2M منجانب نبیل بٹ گوجر (بائع) بحق سلیم احمد خان (مشتری) بصورت جدید منظور ہووے۔

 

Without order of sanctioning of mutation, the mutation is not considered to be complete.

  

اُردو میں معلومات:

 

زمین کا انتقال کا مرحلہ کومکمل ہونے کیلئے درج ذیل مراحل درپیش ہوتے ہیں۔

 (i) پٹواری کی جانب سے انتقال زمین کا اندراج

 (2) ریونیو آفیسر جو عام طور پر تحصیلدار ہوتا ہے کی جانب سے اس انتقال کی منظوری

 

اگر موضع کمپیوٹرائزڈ ہے تو انتقال کا عمل اراضی ریکارڈ سنٹر میں کیا جاتا ہے اور انتقال کی منظوری کا حتمی فیصلہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کرتا ہے۔

 

زمین /جائیدا دکے انتقالات مختلف اقسام کے ہو سکتے ہیں جیسا کہ  (i) رجسٹرڈ ڈیڈ کی بنیاد پر انتقال (ii) انتقال بیع زبانی (3) انتقال ہبہ زبانی  (iv) وراثت کی بنیاد پر انتقال وغیرہ

 

اگر آپ کسی بھی جائیداد کے انتقال  کے لیے پٹواری کے پاس جاتے ہیں اور پٹواری انتقال سے متعلق مطلوبہ معلومات درج کرتا ہے اور ایک "انتقال نمبر" بھی الاٹ کرتا ہے اور آپ کو انتقال  کی ایک کاپی بھی فراہم کرتا ہے، جس میں تمام متعلقہ فریقین اور جائیداد کی فروخت کی جا رہی ہے یا تحفے میں دی جارہی ہے کاذکر کیا گیا ہےتو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ انتقال کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ یہ انتقال کا صرف ابتدائی مرحلہ ہے جس کے تحت آپ کو صرف ایک انتقال نمبر الاٹ کیا جاتا ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

 انتقال کو اس وقت تک حتمی تصور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ پٹواری کی جانب سے اندراج کردہ انتقال و ریونیو آفیسر / تحصیلدار منظور نہیں کر دیتا۔

 

یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا ریونیو آفیسر/ تحصیلدار/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے  انتقال کی منظوری دی ہے یا نہیں تو آپ انتقال کی نقل کے مندرجات کو پڑھ سکتے ہیں۔

 

اگر انتقال پر آپ کو ریونیو آفیسر/تحصیلدار/اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کا آرڈر نظر آتا ہے جس میں یہ درج ہوتاہے کہ انتقال کو منظور کیا گیا ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ انتقال کی منظوری دے دی گئی ہے اور انتقال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ لیکن پھر بھی، آپ کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ /اراضی ریکارڈ سینٹر سے انتقال کی صداقت کی تصدیق کرنا ہوگی۔

 

ریونیو آفیسر/تحصیلدار/اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے حکم کے الفاظ مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ایسے تمام احکامات کا مطلب اور مقصد ایک ہی ہے۔ تحصیلدار/اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے حکم کی مثالیں درج ذیل ہیں، جس کے تحت انتقال کی منظوری دی گئی ہے۔

 

مثال نمبر 1

وہ انتقال جو  رجسٹرڈ ڈیڈ کی بنیاد پر منظور ہوا۔

 

(واقعہ ہذا جلسہ عام پیش ہوا ۔ بروئے رجسٹری نمبر2245مورخہ16-07-2021 مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی خسرہ نمبر664 تعدادی6K-1Mکا2/121حصہ بقدر0K-2M منجانب نبیل بٹ گوجر (بائع) بحق سلیم احمد خان (مشتری) بصورت جدید منظور ہووے۔)

 

نوٹ: انتقال کی منظوری کے حکم کے بغیر انتقال کا عمل مکمل ہونا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post