![]() |
FARD Bay - Explained |
Purpose of FARD Bay
"
Issuing Authority of Fard Bay
"
The
FARD Bay Online
Be noted, for issuance of
Entry by Patwari or Arazi Record Centre regarding issuance of Fard Bay
When,
Once FARD bay is issued regarding
particular portion of land, the issuing authority does not issue it again to
avoid double sale of property.
Note on Fard Bay
On
فرد برائے بیع
فرد برائے بیع جاری کیا گیا ہے
فرد بغرض بیع جاری ہوا
FARD BAY validity period
In practice, it has been seen
that usually a Fard bay is valid for 15 days. If Fard bay is not used for 15
days after its issuance, same might not be used afterwards for selling the property
for which Fard bay was issued. To use it after 15 days,
Fard Bay or Fard e Bay or
Besides
اُردو میں
معلومات:
فرد بیع کا مقصد
"فرد بیع " ایک ایسی دستاویز ہے جو عام طور پر دیہاتی علاقوں
یا ان علاقوں میں واقع جائیداد کو فروخت کے لیے جاری کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے جو
علاقے شامل آبادی نہیں ہوئے اور ان کا
ریکارڈ ابھی تک محکمہ مال یا پٹوار خانہ مرتب کر رہا ہے ۔
فردبیع کے حصول کے بغیر
آپ اپنی زمین کو فروخت نہیں کر سکتے۔
فرد بیع کون جاری کرتا ہے ؟
"فرد بیع "ایک ایسی دستاویز ہے جسے پٹواری یا اراضی
ریکارڈ سنٹر سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ حالات پر منحصر ہے کہ پٹواری جاری کرے گا یا
اراضی ریکارڈ سینٹر۔
جو موضع جات کمپیوٹرائزڈ
نہیں ہیں، ان کی فرد بیع پٹواری حلقہ سے
جارئی کروائی جا سکتی ہے۔ تاہم، جن موضعہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، ان کی
فرد بیع متعلقہ اراضی یکارڈ سنٹر پر جا کر
حاصل کی جا سکتی ہے۔
آن لائن فرد بیع
واضح رہے کہ فرد بیع کے
اجراء کے لیے آپ آن لائن درخواست نہیں دے سکتے اور اس کے لیے آپ کو متعلقہ اتھارٹی
یعنی پٹواری یا پھر اراضی ریکارڈ سنٹر ذاتی طور پر جانا ہوگا۔
پٹواری یا اراضی ریکارڈ سنٹر کی طرف سے فرد بیع کے اجراء کے حوالے سے اندراج
جب، فرد بیع جاری کیا جاتا ہے، جاری کرنے والی اتھارٹی اپنے
ریکارڈ میں متعلقہ اندراج کرتی ہے کہ فرد بیع کو زمین کے
ایک خاص حصے کی فروخت کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
ایک بار زمین کے
مخصوص حصے کے بارے میں فرد بیع جاری
ہوجانے کے بعد، جاری کرنے والی اتھارٹی جائیداد کی دوہری فروخت سے بچنے کے لیے اسی
جائیداد سے متعلق فرد بیع دوبارہ جاری نہیں کرتی ہے۔
فرد بے پر نوٹ
فرد بیع پر، جاری
کرنے والی اتھارٹی فرد کا مقصد خاص طور پر لکھتی ہے کہ
فرد زمین کو فروخت کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ الفاظ مختلف ہو
سکتے ہیں لیکن استعمال کیے گئے تمام الفاظ کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے۔ ذیل میں وہ
الفاظ ہیں جو عموماً فرد بیع پر لکھے
جاتے ہیں۔
فرد
برائے بیع
فرد
کے لیے بیع جاری کیا گیا ہے۔
فرد
بغرض بیع جاری ہے۔
فرد بیع کی میعاد
عملی طور پر یہ دیکھا
گیا ہے کہ عام طور پر ایک فردبیع 15 دن کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔ اگر فرد بیع جاری ہونے کے 15 دن تک اسے
استعمال نہیں کیا جاتا ہے تو اس کے بعد اس پراپرٹی (جس کو فروخت کرنے کی غرض سے یہ
فرد جاری کیا گیا تھا) کو فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا۔
اگر فرد کو 15 دن تک
استعمال نہیں کیا گیا تو اسے استعمال کرنے کیلئے تجدید کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے
۔
فرد بیع یا فرد برائے بیع ایک ہی دستاویز ہیں۔
فرد بیع کے علاوہ، فرد
کی دوسری اقسام بھی ہیں جنہیں آپ فرد کے
مقاصد بھی کہہ سکتے ہیں جیسے کہ فرد برائے ہبہ فرد برائے مختار نامہ، فرد برائے
بجلی کنکشن وغیرہ وغیرہ، فرد برائے ریکارڈ۔ لہذا، آپ اپنی ضرورت کے مطابق متعلقہ
اتھارٹی سے فرد
حاصل کر سکتے ہیں۔